ایران : میناب میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ایران کے شہر میناب میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والی بچیوں کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ یہ حملہ ایک پرائمری اسکول پر کیا گیا تھا، جس میں بچیاں اور دیگر شہری شامل ہو کر تقریباً ڈیڑھ سو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ادھر ایران کے شہر ہمدان میں بھی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے تازہ بمباری کی گئی ہے۔ فضائی حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے، جبکہ جانی نقصان اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے۔
خامنہ ای کے قتل کے منصوبے کی خفیہ تفصیلات سامنے آ گئیں
اطلاعات کے مطابق، بمباری رہائشی علاقوں پر کی گئی، جس سے مقامی باشندوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ایرانی حکام نے انسانی نقصان کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عالمی برادری سے انصاف کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
