آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیرکا امکان؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیرکا امکان بڑھنےلگا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہےتاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روزمیں شیڈول منظر عام پر آسکتا ہے۔

دورہ پاکستان سے بھارتی انکار نےآئندہ برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کو خطرےمیں ڈال دیا ہے، پی سی بی نے وجوہات جاننے کیلئے 10 روزقبل آئی سی سی کو خط لکھا تھا مگر اس پر چپ سادھ لی گئی ہے،اگر کوئی ایک ملک کھیلنے سےانکار کرے تو ایونٹ میں نویں نمبرکی ٹیم کو شامل کر لیا جاتا ہے لیکن کونسل سمجھتی ہےکہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا اور آمدنی بْری طرح متاثر ہوگی لہذا معاملات ابھی تک الجھے ہوئےہیں۔

ہر گزرتے دن کےساتھ آئی سی سی پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور اب اس معاملےکو ووٹنگ کیلئے بورڈ ممبران کے پاس لے جانے کا امکان بڑھ چکا ہے، پاکستان نے آئی سی سی سے تحریری انکار کی کاپی مانگی تھی تاکہ وجوہات کا جائزہ لے سکے۔

 

فخرزمان کا معاملہ کیا ہے؟ فخرزمان واریئرقرار

پاکستان آنے سےانکار کی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھی تک کوئی تحریری وجہ ہی بیان نہیں کی، اس لیے پاکستان کا کیس مضبوط دکھائی دیتا ہے،ملک میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹرافی ٹور بھی جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلےہی واضح کرچکا کہ وہ کسی بھی صورت میں ہائبرڈ ماڈل کےتحت بھارت سے نیوٹرل وینو پر میچز کیلیے تیار نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نےبھی ہائبرڈ ماڈل کیلئے دیگر بورڈز کو ملانےکی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ ایونٹ میں شریک ہوسکےیا پھرمیزبانی ہتھیا لے۔

Back to top button