جی سیون ممالک کا ایران سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ

جی سیون ممالک نے ایران سے تمام حملے فوری اور غیرمشروط طور پر روکنے اور عالمی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں جی سیون ممالک نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کے بلا جواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ علاقائی شراکت داروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، کینیڈا اور جاپان نے ایرانی کارروائیوں کو عالمی امن اور ایندھن سپلائی کیلئے خطرہ قرار دیا اور توانائی منڈی کو مستحکم کرنے اور بحری راستہ کھولنے کا عزم ظاہر کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، جاپان اور کینیڈا کے رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے میں ایران کی جانب سے خلیج میں تجارتی جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں اور آبنائے ہرمز کو عملی طور پر بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ڈرون، میزائل حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے جیسے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جی سیون ممالک نے کہا کہ شہریوں اور توانائی انفرااسٹرکچر پر حملے انتہائی غیرذمہ دارانہ ہیں۔
