قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹیڈیم کو کسی اسپانسر کا نام دیا جائے گا۔
کرک انفو کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت ملک کے دیگر کھیلوں کے میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
کراچی ٹیسٹ:آسٹریلیا کا پاکستان کو فتح کیلئے 506 رنز کا ہدف
لاہور کے تاریخی اسٹیڈیم کا نام 50 سال قبل لیبیا کے اُس وقت کے صدر معمر قذافی کے دورہ پاکستان کے موقع پر انہی کے نام پر ’قذافی اسٹیڈیم‘ رکھا گیا تھا۔
