مادورو کی گرفتاری پر شرط لگانے والا جواری مالا مال ہوگیا

امریکی فورسز کے ہاتھوں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاری نے جہاں دنیا بھر میں ہلچل مچادی تھی وہیں کرپٹو کرنسی کا جواری مالدار آدمی بن گیا۔
کرپٹو جواری نے 3 جنوری کے واقعے سے قبل شرط لگائی تھی کہ وینزویلا کے صدر گرفتار ہونے والے ہیں۔کسی کو اس پر رتّی برابر بھی یقین نہیں تھا اس لیے آن لائن پر کافی جواریوں نے اس شرط پر پیسا لگایا کہ کامیابی حتمی تھی۔
یہ شرط کرپٹو کرنسی سے چلنے والے پلیٹ فارم پولی مارکیٹ پر لگائی گئی تھی، جہاں صارفین سیاسی اور عالمی واقعات پر داؤ لگا سکتے ہیں۔
حال ہی میں شامل ہونے والے ایک صارف نے ساڑھے بتیس ڈالر کے عوض شرط لگائی تھی کہ جنوری کے اختتام تک نکولس مادورو گرفتار ہوکر اقتدار سے باہر ہو جائیں گے۔
پولی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے جواریوں نے اس پر خوب پیسا لگایا اور حیران کن طور پر نیا صارف یہ شرط جیت گیا۔
وینزویلا کے صدر نہ صرف گرفتار ہوئے بلکہ نیویارک میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی جگہ ملک کی صدارت نائب صدر کے ہاتھوں میں آئی ہے۔
جس پر شرط لگانے والے صارف نے 4 لاکھ 36 ہزار ڈالر سے زائد کا غیر معمولی منافع کمایا۔ اس اکاؤنٹ کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور یہ صرف بلاک چین پر موجود حروف اور اعداد پر مشتمل شناخت کے ذریعے رجسٹرڈ تھا۔
