گنڈاپور نے پنجاب اور لاہور گھوم کر چیلنج پورا کردیا،بیرسٹرسیف

مشیر  اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نےتمام رکاوٹیں عبورکرکےپورا پنجاب اورلاہورگھوم کراپنا چیلنج پورا کیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑاٹک پار کرنے ی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلی اٹک پار بھی گئےاورپورے لاہور اور پنجاب بھی گھومےہیں۔تمام تر رکاوٹوں کے باجودوزیراعلیٰ کےپی جلسہ گاہ پہنچے۔جب گنڈاپور نےچیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکےراستہ روکا گیا اور مینڈیٹ چوروں نےگنڈاپور کے پہنچنے سےقبل ہی جلسہ ختم کروادیا۔

مشیراطلاعات نےکہا کہ کل پورا پاکستان عمران خان کیلئےنکلا تھا، عمران خان کی رہائی کواب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

پاکستان اورچین کادہشتگردی کےخلاف ملکرکام کرنےپراتفاق

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں ہونےوالےپی ٹی آئی جلسےکامقرر وقت(6 بجے) ختم ہونےکےبعدپولیس نےجلسہ گاہ کی لائٹیں اورساؤنڈ سسٹم بندکرک رہنماؤں کو اسٹیج سےاتاردیا تھااور علی امین جلسہ ختم ہونےکےبعد پنڈال  میں پہنچےتھے۔

Back to top button