گنڈاپور ڈبل گیم کھیل کر عمران خان کو پھنسا رہے ہیں : طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنی نوکری پکی کرنے کےلیے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔
سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ علی امین گنڈاپور تاثر دے رہے تھے کہ عمرن خان کو رہا کراکر لےکر جائیں گے لیکن ریاست نے ان کی کوشش ناکام بنادی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپوریہ تاثر دینےکی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں کوئی خاص طاقتیں کہیں لےجاتی ہیں اور وہاں عمران خان کی رہائی اور پی ٹی آئی کےمعاملات سیٹل کرنے کےلیے بات چیت ہوتی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ وہ اس طرح سے عمران خان کو مزید مشکلات میں پھنسارہے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہناتھا کہ علی امین گنڈاپور اپنی نوکری پکی کرنے کےلیے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں،پی ٹی آئی کی سیاسی بلیک میلنگ پر آخری ضرب آئینی ترامیم کرکے لگائیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نےکہا ہےکہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد آنےکا مقصد پورا کیا،ان کی وضاحت پر کچھ دوستوں نے اعتراض کیے لیکن یہ کوئی بڑا ایشو نہیں۔شعیب شاہین کا کہناتھا کہ ہمارا سادہ سا پلان تھا،علی امین ڈی چوک آئیں گے اور خطاب کریں گے،سب چلےجائیں گے،انہوں نے ہمارےسادہ پلان کو خود خراب کیا۔
پارلیمنٹ میں آئینی ترمیم کب پیش ہوں گی،حکومت نےاعلان کردیا