لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا

پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ارکان کو  ایف آئی اے نے پکڑلیا۔ اس گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق  ملزمان غیر ملکی پرواز  کے ذریعے چین جا رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت شوگئی،عبدالرحمٰن اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے، شادی کے نام پر اسمگل کی جانےوالی متاثرہ لڑکی بھی زیر حراست ہے۔

ایف آئی اے کےمطابق  ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنےکی کوشش کی، پاکستانی لڑکیوں کی چینیوں سے شادی کروانےمیں ملوث گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی پر آمادہ کرتےتھے۔ ملزمان عبدالرحمٰن اور نعمان چینی ایجنٹ پاول کی مدد سے دستاویزات تیار کرتے،پاول بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزمان پاکستانی لڑکیوں کے سفری دستاویزات اور دیگر سہولت کاری کرتے،ملزمان نےمتاثرہ لڑکی کی والدہ سے 10 لاکھ روپے میں معاملات طے کیےتھے،ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی تھی،ملزمان نے متاثرہ لڑکی سے 10 لاکھ روپے ادھار لینےکا اسٹامپ پیپر بھی کرایا۔

ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہےکہ ملزمان تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیے گئے ہیں۔

Back to top button