غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی منظوری پر حماس کا خیرمقدم
غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی منظوری پر حماس نے خیرمقدم کیا ہے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 رکنی پارلیمان میں 153 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی اور 23 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیرحاضر رہے۔
حماس نے عالمی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ اسرائیل سے اس قرارداد پرعمل کرائے۔