غزہ،اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی ،مزید 10 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 فلسطینی اور غزہ شہر میں بےگھر فلسطینیوں کے تربیتی مرکز پر حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوئے۔
10اکتوبرکے جنگ بندی معاہدےکے بعد سے 400 سے زائد فلسطینی شہیدکیے جاچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں 16 ہزار سے زائد مریض بیرون ملک علاج کے منتظر ہیں۔
امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق یہ تعداد اصل میں تین سے چار گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 سے اب تک غزہ میں ہزار سے زائد مریض بروقت طبی انخلا نہ ہونے کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سربراہ ڈبلیو ایچ اوٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 10 ہزار 600 سے زائد شدید بیمار مریضوں کو غزہ سے نکالا گیا، جن میں 5 ہزار 600 سے زیادہ بچے شامل ہیں، لیکن ہزاروں مریض اب بھی علاج کے منتظر ہیں۔
