غزہ: اسرائیلی فوج کا حملہ ، حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید

اسرائیل نےغزہ میں حملےکرکےحماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو اہلیہ سمیت شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہےجس کے نتیجے میں ہفتےکومزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حملےمیں حماس کےسیاسی بیورو کےرہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہو گئے۔

نائیجر : مسجد پر دہشتگردوں کا حملہ، 44 افراد شہید، حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

 

اس کےعلاوہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کی وادی بیقا میں بھی حملے کیےجس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہےجنگ بندی پر کاربند ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کےخلاف مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔

ادھر یمن پر امریکی حملے جاری ہیں اورحدیدہ میں بندرگاہ کوبھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Back to top button