غزہ:جبالیہ کیمپ پراسرائیلی حملہ،30فلسطینی شہید

صیہونی فورسزنےغزہ کےجبالیہ کیمپ پربمباری کرکے30فلسطینیوں کوشہید کردیا،حملےمیں درجنوں افرادزخمی بھی ہوئےہیں۔

رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج نےگزشتہ24 گھنٹوں کےدوران60 سے زائد فلسطینیوں کوشہید کردیا۔

ڈاکٹرزودآؤٹ بارڈرکی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہے کہ رات گئےاسرائیلی طیاروں نےغزہ کےجبالیہ کیمپ پرحملےکیے۔جہاں ہزاروں افراد پھنسےہوئے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ

رائٹرزکی رپورٹ کےمطابق جبالیہ کیمپ پراسرائیلی فورسزکےحملےمیں30 فلسیطنی شہیداوردرجنوں زخمی ہوگئےجب کہ حملےکےنتیجےمیں4 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشیوشناک ہےجس سےاموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

طبی ماہرین نےبتایا کہ جمعہ کوغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں کم از کم61 فلسطینی شہید ہوئےاوران میں نصف اموات شمالی غزہ کےجبالیہ کیمپ میں ہوئیں۔

میکسیکومیں ڈرگ مافیازکی پرتشدد کارروائیوں میں192افراد ہلاک

یاد رہےکہ گزشتہ روز ہلال احمرکےاسکول پر اسرائیلی فضائیہ کےتازہ حملے میں خواتین اوربچوں سمیت28 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

فلسطینیوں پرحملے کی تصدیق

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےتصدیق کی کہ اسرائیل نے گزشتہ روز مختلف علاقوں کونشانہ بنایاجس میں بےگھرافراد کو پناہ دینےوالا ایک اسکول بھی شامل ہے۔

غزہ کےسول ڈیفنس کے مطابق اسرائیلی کواڈ کاپٹرڈرون نےاس اسکول پرفائرنگ کی جس کےنتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہےکہ7اکتوبر2023 کوحماس کی جانب سےاسرائیل پرحملےمیں1206 افراد ہلاک ہوئےجب کہ درجنوں اسرائیلیوں کویرغمال بھی بنایا گیا۔

وزارت صحت کےاعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ابتک42 ہزار126 فلسیطنی شہیدہوچکےہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Back to top button