جی ڈی اے کا جام شورو ٹول پلازہ پر مبینہ دھاندلی پر احتجاج، دھرنا

الیکشن 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے جامشورو ٹول پلازہ پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا، جی ڈی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی نے سابق صرر پر الزام لگایا کہ ’آصف علی زرداری نے ایسا کونسا کارنامہ کیا ہے کہ انھیں چوتھی مرتبہ سندھ دیا گیا ہے، اُنھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پر الزام لگایا کہ اُنھوں نے انتخابات میں دھاندلی کی ہے اور سندھ کے لوگوں کا مینڈیٹ چوری کیا ہے، جب تک سندھ کو حقوق نہیں ملتے ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ اسی موقع پر سابق رکُن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے بھی خطاب کیا، اپنے حق کی جنگ خود لڑنا پڑے گی، انھوں نے بھی مُلک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگایا اور کہا کہ ’سندھ میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ جہاں جے ڈی آئی کے لوگوں کا ووٹ بینک ہے وہاں اور جہاں پی پی پی کا ووٹ بینک ہے وہاں دونوں علاقوں میں واضح فرق دکھائی دیتا ہے، یوں لگتا ہے کہ ہمارا علاقہ کسی اور سیارے پر ہے۔

Back to top button