جی ڈی اے، پی ٹی آئی کا رابطے بڑھانے پر اتفاق

اپوزیشن اتحاد کےحوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنےآئی ہے۔ جی ڈی اے، پی ٹی آئی کا رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی  اور پاکستان تحریک انصاف کےدرمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات  ہوئی، ملاقات میں سینئیر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق پیر پگارا نے عمران خان کیلئےنیک تمناﺅں اورخیرسگالی کا پیغام پہنچاجا،  بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سےپیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔

قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اورجی ڈی اے نےملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت پر اتفاق  کیا گیا، اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نےوزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیا جس پر پیر پگارا نے ان کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

بیرسٹرمحمد علی سیف  نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اُن کی سیاسی بصیرت اہم ہے۔

پیر پگارا نےاپوزیشن کو قریب لانےمیں محمد علی درانی کےکردار کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کیلئےوہ اپنا کردارمزید بڑھائیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نےپارٹی قیادت کی جانب سےاپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کےحوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔

Back to top button