مجھ پر مقدمہ جنرل باجوہ نے بنوایا : رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے دور حکومت میں اپنے اوپر بننے والے مقدمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک موقع پر میں نے جنرل باجوہ کو کہا تھا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور عمران خان کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔
رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی،جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو،جیل میں بہت سمارٹ تھے، فیض،رانا صاحب کو دوبارہ سمارٹ بناؤ، اس پر میں نے جنرل باجوہ کو کہاکہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔
