بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہوں گے۔
محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھوں گا، جس میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے قبل، فروری 2026 میں کرائے جائیں۔
عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے 85 سالہ محمد یونس نے مزید کہا کہ وہ انتخابات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھااس خطاب کے بعد ہم آخری اور سب سے اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، اور وہ ہے منتخب حکومت کو اقتدار کی پُرامن منتقلی۔
