جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترکیہ میں عسکری حکام سے ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دورہ ترکیہ میں  مختلف ممالک کے عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گولر، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میٹن گوراک، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو سے ملاقاتیں کیں۔

 جنرل ساحرشمشاد کی ملاقاتوں میں دفاع، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، خطے کی صورتِ حال اور باہمی فوجی تعاون سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دونوں ممالک کے عسکری رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور مستقبل کے جیو اسٹریٹجک چیلنجز اور تکنیکی ترقی کے تناظر میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقاتوں میں فریقین نے دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعاون کے امکانات کو وسعت دینے کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار بھی کیا۔

Back to top button