آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے رابطہ،ہیلی کاپٹرحادثے پراظہار افسوس

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلی فونک رابطہ، 19 مئی کے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے ں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیرعبداللہ اور دیگر حکام کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ا پاک فوج کے تمام رینک کی جانب سے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعاؤں اور سوگوار خاندانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے   مطابق  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہ پاکستان کے غیر معمولی اور سچے دوست تھے۔

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پالیسی بنانے کا فیصلہ

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں اور دیگر کا نقصان انتہائی افسوسناک اور ناقابل تلافی ہے۔ پاک فوج کے تمام رینک کی جانب سے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعاؤں اور سوگوار خاندانوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

 ایرانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل باقری نے دکھ بانٹنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں فوجوں کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Back to top button