جرمن انجینیئرخلائی سفر پر جانے والی پہلی معذور شخصیت بن گئیں

جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک انجینیئر میکائیلا بینٹ ہاس وہیل چیئر استعمال کرنے والی دنیا کی وہ پہلی انسان بن گئیں جنہوں نے خلا میں جانے کا اعزاز کیا ہو۔
میکائیلا کو 7 برس قبل ای پہاڑ پر بائیک کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کی ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹ لگ گئی تھی اور وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگئی تھیں۔
اس کے باوجود انہوں نے خلا میں جانے کا خواب ترک نہیں کیا اور آن لائن ایک ریٹائرڈ خلائی انجینیئر سے رابطہ کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ آیا ان کے لیے خلاباز بننا اب بھی ممکن ہے یا نہیں۔ بعد ازاں اسی انجینیئر کی مدد سے امریکی خلائی سیاحت کی کمپنی بلیو اوریجن کے ساتھ 10 منٹ کی تاریخی پرواز کا اہتمام کیا گیا۔
ہفتے کے روز میکائیلا بینت ہاؤس پانچ دیگر مسافروں کے ساتھ ٹیکساس سے روانہ ہوئیں اور خلا کی سرحد سمجھی جانے والی کارمان لائن سے کچھ اوپر تک پہنچیں۔
لینڈنگ کے بعد بلیو اوریجن کی جانب سے جاری ویڈیو میں میکائیلا نے کہا کہ یہ ایک شاندار تجربہ تھا اور مجھے صرف منظر ہی نہیں بلکہ اوپر جانے کے تمام مراحل بے حد پسند آئے۔
