جرمنی ایران میں رجیم چینج یا جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: جرمن وزیر خارجہ

جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈیفل کا کہنا ہےکہ جرمنی ایران میں رجیم چینج یا کسی جنگی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے واضح کیا ہے کہ جرمنی نہ تو ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کسی کوشش میں شامل ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کی جنگ میں حصہ لے گا۔
برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفل نے کہا کہ اگرچہ جرمنی ایران کےلیے ایک جمہوری مستقبل کی امید رکھتا ہے، تاہم ایسی تبدیلی ایرانی عوام کو خود لانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ “بالآخر یہ ایرانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور ممکنہ طور پر اس نظام پر قابو پائیں، لیکن واضح وجوہات کی بنا پر جرمنی اس مقصد کےلیے کوئی سرکاری اقدام نہیں کرسکتا۔”
دوسری جانب چین نے بھی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، ایران، عمان، روس، فرانس، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔
تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے : قطری وزیر توانائی
چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ مسائل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیاجائے،فوجی کارروائیاں ختم کی جائیں اور تمام فریق مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔
