غنا علی نے فلموں میں کُھل کر کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

معروف اداکار غنا علی نے فلموں میں ہر طرح کا کردار ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد اب ایسا ممکن نہیں رہا ہے، اپنی حدود طے کر دی ہیں اور حدود کے اندر انہیں کسی کردار کی پیش کش ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔اداکارہ جلد ہی ’’کہیں کس سے‘‘ نامی ڈرامے میں منفی کردار میں دکھائی دیں گی، انہوں نے شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد حال ہی میں شوبز میں واپسی میں کی، شوبز سوشل میڈیا پیج ’’عرفانستان‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہ شادی کے بعد شوہر نے انہیں کام کرنے سے نہیں روکا تھا بلکہ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد انہوں نے خود اداکاری سے وقفہ لیا تھا۔غنا علی کا کہنا تھا کہ دو بچوں کی ماں بننے کے بعد اب وہ ایک وقت میں ایک ہی ڈرامے میں کام کر سکتی ہیں، اس لیے انہوں نے متعدد ڈراموں کی پیش کش بھی مسترد کیں، اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ ان کی زندگی میں اچھی اور عزت والی تبدیلی آئی، انہوں نے اچھے وقت پر شادی کرلی، ان کے شوہر ان کے مددگار ہیں اور ان کی زندگی پہلے سے زیادہ پرسکون گزر رہی ہے۔فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر غنا علی کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی فلموں میں کام کی پیش کش نہیں ہوئی، تاہم وہ اب کھل کر ہر طرح کے کردار ادا نہیں کر سکتیں، چوںکہ اب وہ بچوں کی ماں بھی بن چکی ہیں اور شادی بھی کر چکی ہیں تو وہ پہلے کی طرح کھل کر ہر کردار اور ہر کام نہیں کر سکتیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خود ہی اپنی حدود متعین کر دی ہیں اور حدود کے دائرے میں اگر انہیں فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کریں گی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ فلموں میں کس طرح کے کردار نہیں کریں گی اور انہوں نے اپنے لیے کون سی حدود بنا دی ہیں؟ 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ڈراموں سمیت تھیٹرز میں بھی کام کیا جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، بعد ازاں جنوری 2023 میں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی، اداکارہ شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد کچھ عرصے تک اسکرین سے دور تھیں لیکن اب وہ دوبارہ سکرین پر آ چکی ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر منفی کرداروں سے بابراعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفی، نئی قیادت کا اعلانچھوٹی
بابراعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفی، نئی قیادت کا اعلان
سکرین پر واپسی کی ہے۔
