گھوٹکی: مسافروں کےاغوا پرسندھ اور پنجاب پولیس کا آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے آپریشن شروع کر دیا جس میں 3 ڈاکو مارے گئے۔
کوئٹہ جانےوالی بس سے مسافروں کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سندھ اور پنجاب پولیس نے کچہ کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق کچہ کراچی کے علاقے میں 3 ڈاکو مارے گئے، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ پیر کی رات 9 بجے کے قریب 30 سے 40 ڈاکوؤں نے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور انٹرچینچ کے قریب درجن سے زائدمسافروں کو اغوا کر لیا تھا اور کچے میں لے گئے تھے۔
تاہم سندھ پولیس آپریشن کے دوران تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا تھا۔
