جی ایچ کیو حملہ کیس : عمران خان و دیگر پرفرد جرم 19 اکتوبر کوعائد ہوگی
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان اور دیگر پر فرد جرم 19 اکتوبر کو عائد کی جائےگی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کیسز کی سماعت کی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلےٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتےہوئے مقدمے کےنامذد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں جب کہ غیرحاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔ شیریں مزاری، صداقت عباسی،امجد نیازی،عثمان ڈار بھی پیش ہوئے۔ 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کیسوں کے نامزد پی ٹی آئی کارکنان رہنما پیش نہیں ہوئےان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ سماعت کے موقع پرسیکورٹی ک سخت اقدامات کیےگئے تھے۔کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر اڈیالہ جیل عدالت میں ہوگی ۔
پی ٹی آئی کا پنجاب،اسلام آباد میں مزید مظاہروں کافیصلہ