جی ایچ کیوحملہ کیس:عمران خان، علی امین سمیت متعدد رہنماؤں کی درخواست بریت خارج

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جنرل ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سمیت 12 ملزمان کی درخواست بریت خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں 12 ملزمان کی درخواست بریت پرسماعت کی۔

پی ٹی آئی کےوکیل فیصل چوہدری اور فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے درخواست بریت کےخلاف دلائل دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم

 

عدالت نےعمران خان، علی امین گنڈاپور، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز،شہریار آفریدی، فواد چوہدری، کنول شوذب اور عمرتنویربٹ کی درخواست بریت خارج کردی۔

عدالت نے قرار دیاکہ فرد جرم عائد ہونےکےبعد بریت کی درخواستیں غیر مؤثر ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 ملزمان کےدستاویزات نامکمل ہونے پر بیرون ملک جانےکی درخواست مسترد کردی۔

خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، گزشتہ دنوں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان پر فردجرم عائدکی گئی تھی۔

Back to top button