گلگت:باراتیوں کی بس دریا میں جاگری،18 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کےعلاقے استور سےچکوال جانےوالی باراتیوں کی بس دریا میں جاگری جس کےنتیجےمیں18 افرادجاں بحق ہوگئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق استور سےچکوال جانے والی باراتیوں کی بس تھلیچی پل کےقریب دریا میں جاگری۔بس میں23 سے زائد مسافر سوار تھے۔بس میں سوارافراد دلہن کوچھوڑنےکےلیےاستور سےچکوال جا رہے تھے۔

 فیض اللہ فراق کےمطابق دریا سے18افراد کی لاشیں اورایک زخمی کو نکالا گیا ہے جب کہ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کےمطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےحادثے پراظہار افسوس کرتےہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ کوسٹر میں25 افراد سوارتھے، دلہن کوزخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔

ایس پی دیامرشیرخان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیےریسکیوآپریشن جاری ہے۔

Back to top button