گلگت بلتستان: برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید

 

 

 

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے برزل پاس میں سڑک سے برف ہٹانےکے آپریشن کےدوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن اور محکمہ تعمیرات عامہ کےمشین آپریٹر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس پر آپریشنل نقل و حرکت یقینی بنانے کےلیے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی ہو رہا تھا کہ 3جنوری کی رات دو بجے دوران برف کا تودہ گرگیا۔تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاسی سمیت تین افراد شہید ہوگئےجن میں کیپٹن اسمد،سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ 28 سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سےتھا جب کہ شہید مشین آپریٹر شہری عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سخت کوششوں کےبعد تینوں افراد کو تودے کے نیچے سے نکال لیاگیا تھا،کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی کی حالت خراب تھی اور تینوں شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ تینوں افراد نے خراب موسم میں فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کےلیے آپریشن کے دوران جان کی قربانی دی۔

 

 

Back to top button