گلگت بلتستان :5 سالہ آئینی مدت مکمل، اسمبلی تحلیل، یار محمد ناصر نگراں وزیراعلیٰ مقرر

گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہوگئیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ناصر کو نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد چوبیس اور پچیس نومبر کی درمیانی شب تحلیل ہوگئی جس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور ان کی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی
آئندہ انتخابات نگران حکومت کرائے گی،گلگت بلتستان میں انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان ناصر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، نگران وزیراعلیٰ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ جج ہیں،جسٹس ریٹائرڈ یار محمد اسلام آباد میں مقیم اور استور کے سنی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو علاقے میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے دو ہزار آٹھ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے شریعہ و قانون کی ڈگری لی، جسٹس ریٹائرڈ یار محمد فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نمائندے کی حیثیت سے سول ججز کے انٹرویوز بھی کیے ، جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کے تین صاحبزادے اور دو بیٹیاں ہیں۔
