گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے :نواز شریف

 

 

 

 

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مطالبے سے پہلے ہی نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں حصہ دینا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کےلیے بہترین امیدواروں کا انتخاب کرنا چاہیے،ہمارے پکے ساتھیوں کو انتخابات کےلیے میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے۔

قائد ن لیگ نوازشریف کاکہنا تھا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کےلیے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے،میرٹ ہی ہمیشہ ہمارا نصب العین رہا ہے،اس فیصلے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کےبعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اور پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہےاس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائےگا،این ایف سی ایوارڈ بجائے صوبوں کے مطالبہ وفاقی حکومت کو خود کرنا چاہیے،این ایف سی ایوارڈ سے جتنا پیسہ آئے گا،اس سے زیادہ تو ہم پہلے ہی خرچ کرچکے ہیں۔

نوازشریف کاکہنا تھا کہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دےبھی تو ٹھیک طریقے سے خرچ نہیں ہوتے،این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کا ادراک بھی ہونا چاہیے،این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہےیہ تو حق ہے۔

انہوں نےکہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنےچاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف سے کہوں گا کہ گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ بہتر لگتی ہے،فضا اچھی ہے اس لیے انتخابات میں نتیجہ بھی اچھا آنا چاہیے،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے،قبضہ مافیا،تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

فیض حمید کے دور میں بنایا گیا جادو ڈیسک کیا کام کرتا تھا؟

صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنما معاملات مزید بہتر بنائیں،خود علاقوں کا دورہ کروں گا۔

 

Back to top button