گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کردیے گئے

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات موسمی حالات میں شدت کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی کثرتِ رائے کی بنیاد پر انتخابات ملتوی کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے شدید موسمی حالات کے باعث انتخابات کے امکانات نہ ہونےپر اتفاق کیا۔الیکشن شیڈول کےمطابق گلگت بلستان اسمبلی کےلیے پولنگ کا عمل 24 جنوری کو منعقد ہونا تھا۔
غزہ امن فورس کیلئے پاکستانی فوجی دستے، فیلڈ مارشل مشکل میں
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق نئے انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
