گلگت بلتستان : الیکشن شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ ہوگی

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کےلیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔30 دسمبر کو کاغذات کی سکروٹنی ہوگی اور 10 جنوری کو اپیلوں سے متعلق فیصلے دیےجائیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کےلیے 12 جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے جب کہ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیےجائیں گے اور 24 جنوری کو گلگت بلتستان میں پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے سلسلے میں تمام اضلاع کےلیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آراوز) کی تقرری بھی کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہےکہ انتخابی عمل شفاف،منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کیا جائے گا جب کہ تمام اضلاع میں انتخابی انتظامات تیز کردیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی
یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی مجموعی طور پر 33 نشستیں ہیں جن میں سے 24 پر انتخابات ہوتےہیں، 6 مخصوص نشتیں خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہیں۔
