گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائے : گورنر سید مہدی شاہ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کو باضابطہ طور پر صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ مرکز میں ہماری سیٹیں 24 سے بڑھاکر 30 کی جائیں،ہمارے حقوق کی بات کریں، وزیراعظم نے 100 میگاواٹ کا وعدہ پورا نہیں کیا۔
گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ ابھی تک اتحادی حکومت سے ہمیں کچھ نہیں ملا،این ایف سی ایوارڈ پر بھی جھگڑا ہے،کہاگیا سندھ کے وزیراعلیٰ مخالفت کررہے ہیں، پانی ہمارا ہے جہاں سے آرہا ہےان کو کچھ نہیں مل رہا۔
