گلیسپی کے نزدیک پاکستانی ٹیم سے متعلق گواسکر کا بیان بکواس قرار

پاکستان کےسابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نےپاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتےہوئےبہتر نتائج کے حصول کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اہم مشورہ بھی دیدیا۔

سنیل گواسکر کے بیان پر ردعمل دیتےہوئےپاکستان کےسابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ گواسکر کی بھارتی بی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست دینے کی بات بکواس ہے،پاکستان صحیح کھلاڑیوں کو منتخب کرے، گیم ڈیویلپ کے لیے وقت دے تو کسی ٹیم کو بھی ہرا سکتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان اورکمنٹیٹر سنیل گواسگر نے پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم ایسی ہےکہ انہیں شاید انڈیا کی بی ٹیم کو ہرانے کےلیےبھی مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔

گلیسپی کا کہنا تھااس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے،بس صحیح ٹیلنٹ کو پک کرنے اور انھیں سپورٹ کرنےکی ضرورت ہے۔

دبئی پولیس کی اسٹیڈیم میں کھیل کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ

 

سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا نئے ٹیلنٹ کےساتھ صبر کےساتھ کام لیا جائے، اگر بورڈ نتائج چاہتا ہے تو صحیح لوگوں کوصحیح کام پرلگایا جائے،سلیکشن میں میرٹ پر لوگوں کولایا جائے اور انھیں سپورٹ کیا جائے۔

جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کوچزکوموقع دینا چاہیے تاکہ اچھے نتائج آسکیں نہیں تو نتیجہ ایسا ہی رہےگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی جیسن گلیسپی نےایک بیان میں پاکستان کےموجودہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ بننے کے لیےمیری اورگیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

Back to top button