افغانستان :لڑکیوں کے سکول کھلنے کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ بند

افغانستان میں طالبان نے لڑکیوں کے سکول باضابطہ طور پر کھولے جانے کے چند ہی گھنٹے بعد اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا۔
بقا کو خطرے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرینگے، روس
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق بھی کر دی تاہم اس کی کوئی وجہ نہ بتائی۔ کابل میں طالبان کی بین الاقوامی سطح پر اب تک غیر تسلیم شدہ حکومت کی امداد کے لیے عالمی برادری کی اہم ترین شرائط میں سے ایک ملکی خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم کا حق دینا بھی ہے۔
