پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نےبغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔
واضح رہے اس سےقبل سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔
اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سےپہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کا بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق زندگی خطرےمیں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری بھی کی جاسکتی ہے۔