دنیا بھر کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید بحران کا شکار
22 مارچ, 2026

کورونا وائرس کے بعد دنیا بھر کی ایوی ایشن انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے اہم ہوائی اڈوں کو متاثر کیا ہے، جس کے بعد خلیجی ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں۔
ایئرلائنز کو ایندھن کی کمی کا سامنا ہے اور عالمی مارکیٹ میں فیول جیٹ کی قیمتیں تاریخی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایئرلائنز نے وارننگ جاری کی ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
22 مارچ, 2026
