عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 8 ڈالر گر گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں اس کے مثبت اثرات جلد سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
عالمی تیل مارکیٹ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 8 فیصد کم ہو کر 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دورانِ ٹریڈنگ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل (امریکی خام تیل) کی قیمت بھی تقریباً 87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
پٹرول مہنگا کر کے حکومت نے اپنا بوجھ عوام پر کیوں ڈال دیا؟
ماہرین کے مطابق جنگ کی امید کے ساتھ عالمی توانائی مارکیٹ میں استحکام کی توقع بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
