سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونا اور چاندی مہنگے ہوئے ہیں۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2,800 روپے اضافے کے بعد 478,762 روپے ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ میں 2,501 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 410,461 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 260 روپے بڑھ کر 7,784 روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کے ریٹ میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر بڑھ کر 4,560 ڈالر ہو گئی۔

Back to top button