سونا مزید مہنگا،فی تولہ131200 روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونا مزید 750 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 131200 روپے ہوگئی۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے کے بعد 1927 ڈالر ہوگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے اضافہ ہوگیا ۔

بدھ کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 131200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 112483 روپے تک پہنچ گئی۔

Back to top button