سونا مزیدمہنگا،ڈالرکی قیمت گر گئی

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگا، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں کا نئے ریکارڈ بنانےکا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے اضافے سے  3 لاکھ 19 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔10گرام  سونےکی قیمت بھی 1415 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 391 روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 38 ڈالر فی اونس ہے۔

انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس تاریخی کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس رہی۔حصص بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 355 ارب روپے ہے۔

Back to top button