سونا مسلسل مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل غیرمعمولی طور پر اضافہ ہورہا ہے اور سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں 3000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 2712 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آنے کےباعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج : 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھولیا

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کےبعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کےاضافے سے 3100 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87  روپے کے اضافے سے 2657.75  روپے ہوگئی۔

Back to top button