سوناہزاروں روپے سستاہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کم ہوئی ہے۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام سونے کی قیمت بھی2 ہزار 571 روپے کم ہوکر2 لاکھ60 ہزار 630 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 28 ڈالر کم ہوکر2 ہزار893 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button