سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے نیچے آگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اور فی تو لہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے سے نیچے گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 21,500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 490,362 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 18,433 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 420,406 روپے ہو گئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 82,500 روپے کمی واقع ہو چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور فی اونس سونا 215 ڈالر کم ہو کر 4,676 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Back to top button