فی تولہ سونےکی قیمت میں 1700 روپے کمی

پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 1700 روپےکی کمی آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 2633 ڈالر کی سطح پرآنےکےباعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیرکو بھی 24 قیراط کےحامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپےکم ہوکر 2 لاکھ 74500 روپےکی سطح پر آگئی۔

446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور

 

فی دس گرام سونےکی قیمت بھی 1457 روپےکی کمی سے 235340 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپےاور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پرمستحکم رہی۔

Back to top button