سونا تین دن میں 82,500 روپے سستا

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی تیسری سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 21,500 روپے کی کمی سے 490,362 روپے پر آ گیا، جبکہ دس گرام سونے کے دام 18,433 روپے کم ہو کر 420,406 روپے آگئے۔

پاکستان میں صرف تین دن میں فی تولہ سونا 82,500 روپے سستا ہو چکا ہے۔ اسی دوران چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 602 روپے کی کمی سے 8,405 روپے ہو گئی۔

وزیراعظم اور صدرعالمی بینک کامعاشی اصلاحات کیلئےتعاون جاری رکھنےپراتفاق

عالمی سطح پر بھی سونے کی مارکیٹ میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ فی اونس سونے کی قیمت تین دن میں 825 ڈالر کم ہوئی، جبکہ آج ایک دن میں ہی 215 ڈالر گر کر 4,676 ڈالر پر جا پہنچی۔ اس زبردست کمی سے سرمایہ کاروں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Back to top button