سوناایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے پر پاکستان میں سوناایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگاہوگیا۔
لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،کراچی،سکھر،کوئٹہ،پشاورکے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافے سے 2لاکھ 65 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 51 ڈالر کے اضافے سے 2566 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 950 روپے ہو گئی۔
