سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ 50 روپے کمی

پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

معمولی کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونے کی قدر میں بھی 43 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 947 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Back to top button