فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ

عالمی اور مقامی سونے کی منڈیوں میں چار دن کی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی آگئی۔
آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے سے 523,762 روپے کا ہو گیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 857,94 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت بھی 128 روپے اضافے کے ساتھ 8,569 روپے فی وزن پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت بھی 10 ڈالر اضافے سے 5019 ڈالر ہوگئی۔
