سونے کی فی تولہ قیمت میں 7,900 روپے کا اضافہ

پاکستان مین سونے کی فی تولہ 7,900 روپے کے اضافے کے بعد 523,962 روپے ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 79 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 5,012 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس عالمی اضافہ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 7,900 روپے بڑھ کر 523,962 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6,773 روپے اضافے کے بعد 449,212 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 358 روپے بڑھ کر 8,404 روپے ہو گئی ہے، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 7,205 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
