سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

آج سونے کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی گئی، جس کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 255 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4,895 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 25,500 روپے کی کمی ہوئی، اور نئی قیمت 511,862 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 438,839 روپے پر پہنچ گئی، جو 21,862 روپے کی کمی ہے۔

 بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 2,063 روپے گھٹ کر 9,006 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1,768 روپے کی کمی سے 7,721 روپے پر آ گئی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی، حالانکہ اس سے قبل مسلسل دو دن عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی تھیں۔

Back to top button