عید سے قبل سونے کی قیمت میں 24 ہزار سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ

عید سے قبل سونے کی قیمت میں 24 ہزار سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 243 ڈالر کم ہو کر 4,767 ڈالر ہو گئی۔ اسی دوران پاکستان کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 24,300 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 4,99,462 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 20,833 روپے کم ہو کر 4,28,208 روپے ہو گئی۔

توانائی تنصیبات پر حملے: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوگیا

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی، جہاں فی تولہ چاندی 760 روپے کی کمی کے بعد 7,734 روپے پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 652 روپے کم ہو کر 6,630 روپے ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔

Back to top button